پاکستان نژاد امریکی امیر کبیر شاہد خان 800 ملین ڈالرز میں ویمبلے اسٹیڈیم کی ملکیت حاصل کرینگے

جمعہ 27 اپریل 2018 13:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان نژاد امریکی امیر کبیر شاہد خان 800 ملین ڈالرز میں ویمبلے اسٹیڈیم کی ملکیت حاصل کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کبیر شاہد خان 800 ملین ڈالرز میں ویمبلے اسٹیڈیم کی ملکیت حاصل کرنے والے ہیں، انھوں نے ایف اے کو اس کی سب سے بڑی بڈ دی تھی۔پاکستان سے امریکا جاکر سوا ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ڈش واشنگ کا کام کرنے والے شاہد خان اپنی انتھک محنت کی وجہ سے اب دنیا کے 217 ویں امیر شخص ہیں، ان کی اپنی 170 ملین ڈالر کی پٴْرتعیش کشتی موجود ہے، وہ ایک امریکی نیشنل فٹبال لیگ ٹیم اور انگلینڈ کی فلہم ٹیم کے بھی مالک ہیں۔
وقت اشاعت : 27/04/2018 - 13:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :