لاہور،بچے اور بچیوں کیلئے کراٹے ٹریننگ کلاسز جاری

جمعہ 27 اپریل 2018 20:35

لاہور،بچے اور بچیوں کیلئے کراٹے ٹریننگ کلاسز جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) لاہور پریس کلب اور پاکستان کراٹے آرگنائزیشن کیو کشن کائی کان کے زیر اہتمام بچے اور بچیوں کیلئے کراٹے ٹریننگ کلاسز کا اجراء لاہور پریس کلب میں جاری تھا۔ جس میں بچے اور بچیوں کو کراٹے کے دائو پیچ سکھائے گئے اور سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بچے اور بچیوں کی توجہ کو دیکھتے ہوئے انٹر نیشنل ریفری اور چیف ماسٹر کیو کشن کراٹے عطا حسین بٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کیمپ کو رمضان المبارک کے بعد بھی جاری رکھا جائے گا اور کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈیں تقسیم کی جائیں گی۔

انہوں نے پریس کلب کے عہدیداران کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے پریس کلب میں ان کھلاڑیوں کیلئے تمام تر سہولیات مہیا کیں۔ اس موقع پر شہباز احمد انسٹریکٹر بلیک بیلٹ اور لیڈیز انسٹریکٹر صائمہ بتول جو کہ پاکستان کی دو مرتبہ جاپان اور انڈونیشیا میں انٹرنیشنل لیول پر نمائندگی کر چکی ہیں۔ ان دونوں کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/04/2018 - 20:35:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :