ٹیبل ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی ابصار علی نے ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوششیں تیز کردیں

جمعہ 27 اپریل 2018 23:08

ٹیبل ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی ابصار علی نے  ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوششیں تیز کردیں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان باالخصوصاًخیبر پختونخوامیں ٹیبل ٹینس کے مایہ نازکھلاڑی ابصار علی کوامریکہ کی جانب سے کھیلوں کے سفیربنانے کے بعد ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں ،اس سلسلے میں ابصارعلی نے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ملکر نچلی سطح پرٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ایک جامعہ پروگرام تشکیل دیدیاگیاہے جسکے پہلے مرحلے میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں لگائے گئے 22روز پر مشتمل جونیئرخواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ٹریننگ کیمپ میںصوبے بھر سے 16لڑکیاں شریک ہیں جنہیں جدیدمشین کے ذریعے ٹریننگ د ی جارہی ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن عدنان ممریز نے ٹریننگ کیمپ کادورہ کیا،جنہوںنے اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ ابصارعلی اور فیڈریشن کی ان کوششوں کا بہتر نتائج نکلیںگے ،انکے ہمراہ پاکستان میں امریکہ کے سپورٹس سفیر ابصار علی ،ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کفایت اللہ اور ڈی ایس اوپشاور کے اسسٹنٹ ارشادخان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ابصار علی نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چائنیزسٹائل ٹیبل ٹینس کے 44سیشن پر مشتمل ہیں اس تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کوبہ یک وقت 1500بالوں پر ٹریننگ دی جارہی ہے ایک غیر ملکی ارگنائزیشن کی وومن ونگ اور رائٹ ٹوپلے کے تعاون سے منعقدہ اس کیمپ سے صوبے میں ٹیبل ٹینس کو صحیح معنوں میںفروغ ملے گا،ایک سوا ل کے جواب میں ابصارعلی کا کہناتھاکہ وہ بحیثیت سپورٹس سفیر امسال 4 ممالک انڈونیشیاء،تھائی لینڈ،چائنااور امریکہ جانے کا پروگرام ہے جبکہ مالدیپ کا دورہ کرچکاہوں،انکاکہناتھاکہ پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے بہت کام ہوچکاہے تاہم انکے معیار کوبہتر بنانے اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کوسامنے لانے کیلئے مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے،ابصارعلی نے بتایاکہ ماہ ستمبر میں چائناسے تین مہینوں کیلئے ٹیبل ٹینس کوچ بلارہے ہیںیقین ہے کہ انکی ٹریننگ سے خیبر پختونخوابلکہ ملک بھر میں کھلاڑی مزید پالش ہوکر بین الاقوامی لیول تک پہنچ کر دنیائے ٹیبل ٹینس میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنیںگے۔

وقت اشاعت : 27/04/2018 - 23:08:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :