گوتم گمبھیر نے پاکستان کیخلاف بڑا قدم اُٹھانے کا مطالبہ کردیا

ہمسایہ ملک سے تمام رابطے منقطع کردیے جائیں ،ْگوتم گمبھیر کی پاکستان کے خلاف پھر ہرزہ سرائی

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:04

گوتم گمبھیر نے پاکستان کیخلاف بڑا قدم اُٹھانے کا مطالبہ کردیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کیخلاف پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک سے تمام رابطے منقطع کردیے جائیں۔

(جاری ہے)

دہلی سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین گوتم گمبھیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان سے کرکٹ روابط منقطع کرنے سے بھارتی مقاصد پورے نہیں ہوتے تو میری دانست میں تمام شعبوں میں پاکستان کا بائیکاٹ کیا جائے جس میں فلم ، میوزک اور دیگر بھی شامل ہونے چاہئیں، کسی بھی پاکستانی کو بھارت میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔
وقت اشاعت : 28/04/2018 - 13:04:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :