خاتون انگلش کرکٹر ٹامی بیومونٹ کے چوری شدہ کرکٹ کٹ اور کیپس بازیاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:36

خاتون انگلش کرکٹر ٹامی بیومونٹ کے چوری شدہ کرکٹ کٹ اور کیپس بازیاب
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) لائسیسٹر شائر پولیس نے انگلینڈ ویمن ٹیم کی بلے باز ٹامی بیومونٹ کے چوری شدہ کرکٹ کٹ اور کیپس بازیاب کرا لیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بیومونٹ نے سماجی رابطوں کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 24 اپریل کو جب وہ پریکٹس میں مصروف تھیں تو چور ان کی گاڑی سے کرکٹ کٹ اور کیپس لے گئے، دونوں کیپس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے پر انہیں ملی تھیں اور انہوں نے مدد کی بھی اپیل کی تھی۔

تھوڑی دیر بعد انہوں نے دوسری پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ لائسیسٹر شائر پولیس نے ان کی چوری ہونے والی کرکٹ کٹ اور کیپس بازیاب کرا لی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹامی بیومونٹ 2017ء میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی تھیں۔
وقت اشاعت : 28/04/2018 - 23:36:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :