بھارتی کھلاڑی ثائنہ نہوال کو ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں شکست

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:36

بھارتی کھلاڑی ثائنہ نہوال کو ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں شکست
ووہان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) بھارت کی سٹار کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ثائنہ نہوال ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں چائنیزتائپے کی عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن تائی زو ینگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی نہوال کو 27-25 اور 21-19 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 28/04/2018 - 23:36:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :