قومی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 اپریل 2018 21:25

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مایہ ناز قومی فاسٹ باولر وہاب ریاض کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ وہاب ریاض کو لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وہاب ریاض نے بتایا ہے کہ کل ان کی ناک کی سرجری کی جائے گی۔ اسی سلسلے میں انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ وہاب ریاض نے اپنے مداحوں سے جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعاوں کی اپیل کر دی ہے۔
وقت اشاعت : 28/04/2018 - 21:25:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :