ناراض بیوی نے بھارتی کرکٹر کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی

شامی کا ڈرائیور لائسنس کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کر دی ،ْ تاریخ پیدائش 1982ہے ،ْ شامی نے 1990کی تاریخ پیدائش ظاہر کر رکھی ہے ،ْ رپورٹ

پیر 30 اپریل 2018 15:12

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی ناراض بیوی حسین جہاں نے کرکٹر کے لیے ایک نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔گزشتہ روز اپنی فیس بک ٹائم لائن پر حسین جہاں نے ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ شامی کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جس میں ان کی تاریخِ پیدائش 1982ء ہے۔حسین جہاں کے مطابق محمد شامی نے انڈین کرکٹ بورڈاور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو دھوکے میں رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی اصل عمر چھپاتے ہوئے کرکٹ بورڈ اور ایسوسی ایشن کو جو معلومات فراہم کی ہیں ان میں اپنی تاریخ ِ پیدائش 1990ء ظاہر کی ہے۔حسین جہاں نے بعد میں یہ پوسٹ اپنی فیس بک ٹائم لائن سے ہٹا دی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جاتی ہے اور محمد شامی کاغذات میں ہیراپھیری اور دھوکا دہی کے مرتکب پائے جاتے ہیں تو ان کے کرکٹ کیریئر کے لیے نئی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔محمد شامی پہلے ہی اپنی ناراض بیوی کی جانب سے غیرازداجی تعلقات رکھنے، گھریلو تشدد کا مرتکب ہونے اور میچ فکسنگ جیسے الزامات کے باعث خاصی مشکل میں ہیں۔حسین جہاں کی شکایت پر ان کے خلاف ایف آئی آربھی درج ہو چکی ہے۔
وقت اشاعت : 30/04/2018 - 15:12:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :