آسٹریلوی صحافی نے گوتم گھمبیر کو ’زبانی دہشت گرد‘ قرار دے دیا

جو باتیں گوتم نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے کہیں وہ بکواس اور خطرناک ہیں ،ْ آسٹریلوی صحافی

منگل 1 مئی 2018 13:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مخالف بیان دینے پر ایک آسٹریلوی صحافی نے بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کو ’زبانی دہشت گرد‘ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مخالف بیانات دینے کیلئے مشہور گوتم گھمبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کرنا ہی کافی نہیں بلکہ اگر پابندی عائد کرنی ہے تو تمام شعبوں پر عائد کی جائے پھر چاہیں وہ فلمیں ہوں میوزک یا کوئی اور شعبہ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آنے والے کسی بھی شخص کو بھارت میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور ایسا تب تک کرنا چاہیے جب تک دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری نہ آجائے۔بیان کے بعد آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گوتم گھمبیر ایک ’زبانی دہشت گرد‘ ہیں، جو باتیں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے کہیں وہ بکواس اور خطرناک ہیں۔
وقت اشاعت : 01/05/2018 - 13:55:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :