کنگز الیون پنجاب کے ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل فارغ وقت گزارنے کیرالا پہنچ گئے ،ْ مچھلیاں پکڑنے کی بھی کوشش

منگل 1 مئی 2018 13:55

کولام / کیرالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) کنگز الیون پنجاب کے ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل فارغ وقت گزارنے کیرالا پہنچ گئے جہاں پر انھوں نے مچھلیاں پکڑنے کی بھی کوشش کی۔

(جاری ہے)

کرس گیل اپنی پارٹنر ،ْبیٹی اور ساس کے ہمراہ کولام کے ایک ہوٹل میں پہنچے ،ْ اگلے روز جال کی ذریعے وہاں پر مچھلیاں پکڑنی چاہیں مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا، وہ کشتی کی سواری سے لطف اندوز ہوئے جبکہ ہوٹل میں یوگا کلاس میں بھی حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق گیل کی واپسی 3 مئی کو ہوگی ،ْان کی ٹیم کا اگلا میچ 4 مئی کو اندور میں ممبئی انڈینز کے ساتھ ہے۔
وقت اشاعت : 01/05/2018 - 13:55:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :