ایک اور ”آفریدی “ نے انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنا رنگ جمانا شروع کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 3 مئی 2018 21:20

ایک اور ”آفریدی “ نے انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنا رنگ جمانا شروع کردیا
کوالا لمپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 مئی2018ء) ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کرکٹ کا کھیل آفریدی خاندان کی رگوں میں دوڑ رہاہے جس کا ایک ثبوت یہ کہ سٹار آل راﺅنڈ شاہد آفریدی کے بعد اب ان کے بھتیجے عرفان خان آفریدین بھی انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنا نام بنانا شروع کردیا ہے۔عرفان خان آفریدی نے بدھ کے روز یوگنڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے واناﺅتو کیخلاف محض17گیندوں پر 51رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر شاہد آفریدی کی یاد تازہ کی ۔

(جاری ہے)

عرفان آفریدی کی اس اننگز کی بدولت ان کی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فور کے تیسرے راﺅنڈ میں واناﺅتو کو 81رنز سے ہرایا ، عرفان آفریدی نے محض14گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جو آئی سی سی کی ایسو سی ایٹ کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری ہے ۔عرفان آفریدی نے کچھ دن قبل اپنے آل راﺅنڈر کا ثبوت دیتے ہوئے10اوورز میں محض23رنز دیکر 6شکار بھی کیے تھے جبکہ وہ ملائیشیا کی ٹیم کےخلاف71گیندوں پر 108رنز کی اننگز بھی کھیل چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 03/05/2018 - 21:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :