چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے معاملات پر بورڈ کا اہم اجلاس، ٹیم کے سخت شیڈول کے پیش نظر کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے کے لیے اراکین نے قومی کھلاڑیوں کو سال بھر میں صرف ایک غیرملکی ٹی20 لیگ کھیلنے تک محدود کرنے کی تجویز پیش

مستقبل قریب میں ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور موجودہ نظام کو برقرار رکھتے ہوئے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا، فیصلہ

جمعرات 3 مئی 2018 23:56

چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے معاملات پر بورڈ کا اہم اجلاس، ٹیم کے سخت شیڈول کے پیش نظر کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے کے لیے اراکین نے قومی کھلاڑیوں کو سال بھر میں صرف ایک غیرملکی ٹی20 لیگ کھیلنے تک محدود کرنے کی تجویز پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سخت شیڈول کے پیش نظر کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اراکین نے قومی کھلاڑیوں کو سال بھر میں صرف ایک غیرملکی ٹی20 لیگ کھیلنے تک محدود کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔جمعرات کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نجم سیٹھی کی زیر سربراہی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے معاملات پر بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سبحان احمد، مدثر نذر، شکیل شیخ سمیت بورڈ کے دیگر اہم اراکین نے بھی شرکت کی۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کہا گیا کہ کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ اور غیر ملکی لیگ میں شرکت کے حوالے سے ایک نیا قانون تیار کیا جائے۔اجلاس کے دوران یہ تجویز پیش کی گئی کہ پی سی بی کے کنٹریک یافتہ کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سمیت صرف دو ٹی20 لیگ کھیلنے کی اجازت دی جانی چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کو انجریز اور تھکاوٹ سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل قریب میں ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور موجودہ نظام کو برقرار رکھتے ہوئے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران پی سی بی حکام نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے مالی حالات کی بہتری کے لیے ریجنل ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیس میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ریجنل ٹیموں کے انتخاب کے لیے قومی سلیکٹرز کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقامی لیگوں میں میڈیا اور کمرشل حقوق کے لیے ضابطے مرتب کیے جائیں گے اور انہیں انسداد کرپشن، کھلاڑیوں کے انتخاب اور اسپانسرز سمیت دیگر اہم معاملات میں پی سی بی کی شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔اجلاس کے حوالے سے حتمی رپورٹ آئندہ چند روز میں پی سی بی چیئرمین کو پیش کی جائے گی جس کے بعد چیئرمین کی منظوری سے ان تمام تجاویز کو قانونی شکل دی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 03/05/2018 - 23:56:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :