پاک، بھارت کرکٹرز لارڈز میں ایک ساتھ کھیلیں گے

جمعہ 4 مئی 2018 12:07

پاک، بھارت کرکٹرز لارڈز میں ایک ساتھ کھیلیں گے
لاہور،ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 مئی 2018ء) آئی سی سی ورلڈ الیون میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلیں گے۔ورلڈ الیون میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ نظر آئیں گے ، 31 مئی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز سے شیڈول ہائی پروفائل ٹی ٹونٹی چیریٹی میچ کیلئے آئی سی سی الیون میں بھارتی آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا اور وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتھک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹیم میں پہلے سے ہی پاکستانی آل راﺅنڈرز شاہد آفریدی اور شعیب ملک موجود ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، تمیم اقبال، تھیسارا پریرا اور راشد خان بھی شامل ہیں، ٹیم کی قیادت این مورگن کے ہاتھ میں ہوگی۔
وقت اشاعت : 04/05/2018 - 12:07:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :