ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جون سے شروع ہوگا

پاکستان سمیت ایشیا کی چھ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، ہر ٹیم آپس میں ایک، ایک میچ کھیلے گی

جمعہ 4 مئی 2018 15:39

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جون سے 11 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا جس میں بھارت کی ویمن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، بھارتی ویمن نے 2016 میں منعقدہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ فائنل میں پاکستان ویمن کو 17 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 11 روزہ ایونٹ میں ایشیا کی ٹاپ چھ ٹیمیں پاکستان،، بھارت،، بنگلہ دیش،، سری لنکا،، تھائی لینڈ اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ہر ٹیم آپس میں ایک، ایک میچ کھیلے گی جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔۔
وقت اشاعت : 04/05/2018 - 15:39:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :