ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑوں گی یا نہیں ثانیہ مرزا نے فیصلہ کرلیا

ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں ،ْثانیہ مرزا ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے ،ْاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،ْ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی ،ْ انٹرویو

ہفتہ 5 مئی 2018 13:12

ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑوں گی یا نہیں ثانیہ مرزا نے فیصلہ کرلیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔بھارتی کرکٹ اسٹارثانیہ مرزا کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا، ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے آپ اسٹارہوں یا نہ ہوں، ہرماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہو ،ْ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔

ثانیہ مرزا نے کہاکہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پرکافی بہترہے ،ْ اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔
وقت اشاعت : 05/05/2018 - 13:12:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :