’’کون بنے گا پنجاب کا باکسنگ چیمپئن‘‘

انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ،پہلے روز 5ڈویژنز کے باکسرز کے ٹرائلز

ہفتہ 5 مئی 2018 22:16

’’کون بنے گا پنجاب کا باکسنگ چیمپئن‘‘
لاہور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے باکسرز کے ٹرائلز ہفتہ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس سٹیڈیم میں شروع ہوگئے، ’’کون بنے گا پنجاب کا باکسنگ چیمپئن‘‘ کے سلوگن کے تحت منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کیلئے پہلے روز 5 ڈویژنز ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد ، ساہیوال کے تین سو پچاس سے زائد باکسرز نے ٹرائلز دیئے،جیوری میں سید جمشید کاظمی،ارشد جاوید قریشی، غلام مرتضیٰ، محمد زبیر، چودھری محمد عمران، عبدالحق اور رئیس اعظم شامل تھے جنہوں نے باکسرز کے ٹرائلز لئے، باکسرز نے جوش و خروش کے ساتھ ٹرائلز میں حصہ لیا، ہفتہ کو 5 ڈویژنز ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد ، ساہیوال کے باکسرز کے یوتھ کلاس بوائز انڈر 16کے 32، 36، 40، 45، 49، 52،56 ، 60،64اور 69کلوگرام، ایلیٹ کلاس بوائز کے 49،52،56،60،64،69،75،81،91اور 91پلس کلوگرام ویٹ کیٹیگریز کے ٹرائلز ہوئے، اس کے علاوہ گرلز ایلیٹ کلاس45سی51 کلوگرام ویٹ کیٹیگریز کے ٹرائلزلئے گئے۔

(جاری ہے)

6مئی کو چار ڈویژنز سرگودھا، لاہور ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے باکسرز کے ٹرائلز لئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 05/05/2018 - 22:16:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :