یووینٹس کی ٹیم نے بولونا کو3-1گول سے شکست دیدی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) اطالوی فٹبال لیگ کے میچ میں یووینٹس کی ٹیم نے بولونا کو تین ایک سے ہرا دیا ہے۔ ٹیم یووینٹس ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے سے صرف ایک قدم دور ہے۔اطالوی فٹبال لیگ میں یووینٹس اور بولونا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

بولونا کی ٹیم نے کھیل کے 30ویں منٹ میں پنلٹی کِک پر گول داغ کر برتری حاصل کی تاہم کھیل کے 50ویں منٹ میں بولونا کے کھلاڑی نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔یووینٹس نے اس کے بعد مزید دوبار گیند کو جال میں پہنچایا لیکن بولونا کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔ اس شاندار جیت کے بعد یووینٹس ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے سے صرف ایک مزید کامیابی کی دوری پر ہے۔
وقت اشاعت : 06/05/2018 - 20:30:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :