ْ کینن چیلنج کپ:عامر میموریل مغلپورہ الیو ن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) عامر میموریل کرکٹ کلب نے مغل پورہ الیون کو سات وکٹوں سے شکست دے کر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ٹاؤن شپ گرین گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ کی خاص بات عامر میموریل کلب کے محمد وقاص کی عمدہ باؤلنگ تھی ۔

ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مغل پورہ الیون کی ٹیم 114رنزبناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمد ارسلان 31اور فہد رفیق 23رنزبناکر نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

عامر میموریل کی طرف سے محمدوقاص اور جان حسن نے تین تین جبکہ عرفان علی نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ۔جواب میں عامر میموریل کلب نے 15ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 119رنزبناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔بلال حنیف 48،عمر سراج 26اور محمد انس 23رنزبناکر نمایاں رہے ۔مغل پورہ الیون کی طرف سے بلال ملک نے دو جبکہ علی رضا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔میچ میں عمدہ باؤلنگ اور بہترین فیلڈنگ پر عامر میموریل کے محمد وقاص کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔اس میچ میں قیصر وحید اور خرم صدیق نے امپائرنگ جبکہ ساجد عثما ن نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔
وقت اشاعت : 06/05/2018 - 20:30:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :