مسٹر جونیئر اور مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ کے مقابلے لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 7 مئی 2018 23:43

مسٹر جونیئر اور مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ کے مقابلے لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) مسٹر جونیئر اور مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ یہ درخواست سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نعیم اختر نے دائر کی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اپریل کو باڈی بلڈنگ کے 66 ویں قومی مقابلے منعقد کرائے گئے، سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے عہدہ بچانے کیلئے غیر قانونی طور پر مقابلے منعقد کرائے، ان قومی مقابلوں کا انعقاد غیر قانونی طور پر کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مسٹر جونیئر پاکستان اور مسٹر پاکستان کے مقابلے غیر قانونی قرار دے۔عدالت مسٹر جونیئر پاکستان اور مسٹر پاکستان کے اعزاز واپس لینے کا حکم دے۔
وقت اشاعت : 07/05/2018 - 23:43:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :