دنیائے کرکٹ میں بھونچال، بھارت نے آسٹریلیا کیساتھ میچ کھیلنے سے انکار کردیا

بھارت کا آسٹریلیا کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اب ایڈیلیڈ ٹیسٹ دن میں کھیلا جائے گا ،ْکرکٹ آسٹریلیا، بھارت کے راضی نا ہونے پر ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ دن میں ہی کھیلا جائیگا ،ْ جنوری میں سری لنکا کے خلاف برسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا ،ْ ترجمان

منگل 8 مئی 2018 13:31

دنیائے کرکٹ میں بھونچال، بھارت نے آسٹریلیا کیساتھ میچ کھیلنے سے انکار کردیا
میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) بھارت نے آسٹریلیا میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں سے ایک میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونا تھا تاہم مہمان بھارت نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایڈیلیڈ اوول میں 26 دسمبر کو پہلے سے شیڈول ڈے اینڈ نائٹ میچ کے لیے راضی کرنے کے لیے بھرپور لابنگ کی تاہم بھارتی بورڈ نے گلابی بال کے بجائے لال بال سے ہی کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈے اینڈ نائٹ میچ گلابی بال سے کھیلا جاتا ہے اور آسٹریلیا نے اب تک 4 ڈے اینڈ نائٹ میچز کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے راضی نا ہونے پر ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ دن میں ہی کھیلا جائیگا ،ْ جنوری میں سری لنکا کے خلاف برسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔بھارتی کرکٹ ٹیم 21 نومبر سے 19 جنوری تک آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس کے دوران 4 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے 2016 میں دلیپ ٹرافی ڈومسٹک چمپئن شپ میں گلابی بال کا تجربہ کیا جس کے بعد انتظامیہ اور نامور کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کو گلابی گیند سے انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا۔
وقت اشاعت : 08/05/2018 - 13:31:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :