پی سی بی نے کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

کھلاڑی ایک سیزن میں پی ایس ایل سمیت 2 لیگز میں شرکت کرسکیں گے،اضافی لیگز کھیلنے کا فیصلہ سپیشل کمیٹی کریگی،جن کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی حاصل کرنے کے لئے کم از کم3 ڈومیسٹک میچ کھیلنا ہوں گے،ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کیلئی2سال تک این او سی کی ضرورت ہوگی اسکے بعد نئی

بدھ 9 مئی 2018 23:20

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے غیر ملکی لیگز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے،یہ فیصلہ کچھ روز قبل ہونے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی،ریٹائرڈ کھلاڑی اپنی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے دو سال تک این او سی حاصل کرنا ہوگی اس کے بعد این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بعض خصوصی کیسوں میں پاکستانی ٹیم کے چیئر مین پی سی بی، چیف سلیکٹر، ہیڈ کوچ، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پر مشتمل کمیٹی این او سی جاری کرے گی۔اس طرح کسی بھی کھلاڑی کو اضافی لیگ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک سیزن میں پاکستان سپر لیگ سمیت دو لیگز میں شرکت کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

جن کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی حاصل کرنے کے لئے کم از کم تین ڈومیسٹک میچ کھیلنا ہوں گے۔

اس بات کا اعلان بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں کیا گیا۔تین مئی کو لاہور میں ہونے والی بورڈ کی اعلی سطحی میٹنگ کے فیصلوں کا اعلان چھ دن بعد کیا گیا۔میٹنگ میں چیئر مین نجم سیٹھی، سبحان احمد، مدثر نذر، انضمام الحق، ہارون رشید، شکیل شیخ اور ثاقب عرفان نے شرکت کی۔فرسٹ کلاس سسٹم کو برقرار رکھا گیا ہے تاہم چار روزہ میچوں کے ساتھ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ بھی کرایا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کو پر کشش بنانے کے لئے فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ریجنل کھلاڑیوں کی میچ فیس ڈپارٹمنٹس کے برابر کردی جائے گی۔ریجن کے جن کھلاڑیوں کو ماہانہ مشاہرہ دیا جاتا ہے۔یہ معاوضہ ڈومیسٹک میچ فیس میں ضم کردیا جائے گا۔پی سی بی نے ریجن کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ اور ریٹنرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں معیار لانے کے لئے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں ٹیموں کی تعداد 16 کردی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی کے مشیر شکیل شیخ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فرسٹ کلاس سینٹرز کا دورہ کرکے پچوں اور انفرااسٹرکچر کے بارے میں رپورٹ دیں۔شکیل شیخ اپنی رپورٹ اور تجاویز 30 روز میں جمع کرائیں گے مدثر نذر یا ہارون رشید شکیل شیخ کے ہمراہ گراونڈز کا دورہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 09/05/2018 - 23:20:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :