کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیرن لی مین کو نئی ذمہ داریاں سونپ دیں

ڈیرن لی مین کو آسٹریلیا کی نیشنل پرفارمنس اسکواڈ کی کوچنک کی ذمہ داریاں دیدی گئیں

بدھ 9 مئی 2018 23:20

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیرن لی مین کو نئی ذمہ داریاں سونپ دیں
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) رواں برس مارچ میں بال ٹمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا کی کوچنگ سے مستعفی ہونے والے ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز کیمرون بینکرافٹ کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کسی ٹھوس شے سے گیند کی ساخت خراب کرتے ہوئے کیمرے کی مدد سے دیکھا گیا تھا۔

اس واقعے کی تحقیقات کے بعد اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال جب کہ بلے باز کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔تحقیقاتی کمیٹی نے آسٹریلین کوچ ڈیرن لی مین کو واقعے میں کلیئر قرار دیا گیا تھا تاہم انہوں نے ذاتی طور پر فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے استعفی دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ ہفتے ہی ڈیرن لی مین کی جگہ جسٹن لینگر کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

جسٹن لینگر جون میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی محدود اوورز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اب ڈیرن لی مین کو آسٹریلیا کی نیشنل پرفارمنس اسکواڈ کی کوچنک کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ڈیرن لی مین 28 مئی سے اکتوبر تک نیشنل پرفارمنس اسکواڈ کی کوچنگ کریں گے۔ڈیرن لی مین سابق آسٹریلین بلے باز کرس روجرز اور سابق فاسٹ بولر ریان ہیرس کے ہمراہ نیشنل پرفارمنس اسکواڈ کی کوچنگ کریں گے۔
وقت اشاعت : 09/05/2018 - 23:20:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :