نو آموزآئرلینڈ سے شکست پاکستان کو مہنگی پڑنے کا خدشہ

نتیجہ کچھ بھی ہو ٹیم کی ساتویں پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا

جمعرات 10 مئی 2018 16:42

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ٹیسٹ کرکٹ میں اینٹری کرنے والی آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست پاکستان کو خاصی مہنگی پڑجائے گی۔۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 125پوائنٹس کیساتھ سرفہرست،اس کے بعد جنوبی افریقہ (112)، آسٹریلیا (106)، نیوزی لینڈ (102)، انگلینڈ (98)،،سری لنکا (94)، پاکستان (86)، بنگلہ دیش (75)، ویسٹ انڈیز(67) اور زمبابوے (2پوائنٹس) کا نمبر ہے ، اس فارمیٹ میں بطور 11 ویں ٹیم اینٹری دینے والے آئرلینڈ کی پہلے آزمائش نمبر 7گرین کیپس کیخلاف جمعے سے ہوگی۔

ناکامی کی صورت میں پاکستان کو5پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا اور میچ ڈرا ہونے صورت میں بھی گرین شرٹس کو 2پوائنٹس کا نقصان ہوجائے گا۔آئرش ٹیم پر صرف ایک پوائنٹ ہاتھ آئے گا تاہم نتیجہ کچھ بھی ہو ٹیم کی ساتویں پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔

(جاری ہے)

ڈبلن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے سینئر ترین بلے باز اظہر علی رینکنگ میں10اور مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق 25 ویں نمبر کے ساتھ اننگز کاآغاز کریں گے۔

ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم اس وقت 74ویں پوزیشن پر ہیں،ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں 16ویں نمبر پر موجود لیگ سپنر یاسر شاہ کی خدمات پاکستان کو حاصل نہیں ہیں ،فاسٹ بالرمحمد عباس37ویں اور پیسر محمد عامر 39ویں نمبر پر ہیں،آئرلینڈ کو ٹیسٹ رینکنگ میں ابھی کھاتہ کھولنا ہے، ون ڈے رینکنگ میں پال سٹرلنگ 35، ایڈ جوائس42،کیون اوبرائن51 اور ولیم پورٹر فیلڈ58 ویں نمبر پر ہیں،39سالہ ایڈ جوائس 254فرسٹ کلاس میچز میں 48.07کی اوسط سی18414رنز سکور کرچکے ہیں ۔آئرش بالرز میں ٹم مرٹیگ20،اینڈی میک برائن42،بوائیڈ رینکن58 ویں پوزیشن پر ہیں۔یاد رہے کہ36سالہ ٹم مرٹیگ 210فرسٹ کلاس میچز میں26.51کی اوسط سے 712وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 10/05/2018 - 16:42:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :