پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ایشین سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، بابر مسیح کو کوارٹر فائنل میں شکست

جمعرات 10 مئی 2018 23:50

پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ایشین سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، بابر مسیح کو کوارٹر فائنل میں شکست
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے 34 ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے کوارٹر فائنل میں احمد سیف کو 5-3 فریمز سے شکست دی۔ بابر مسیح کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایران میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز میں پاکستانی کیوئسٹس محمد بلال نے میانمار کے کیوئسٹ کو ٹیٹ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد بیسٹ آف سیون فریمز میں 4-3 فریمز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، بلال نے کوارٹر فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف قطری کیوئسٹ احمد سیف کو بیسٹ آف نائن فریمز میں 3 کے مقابلے میں 5 فریمز سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسری جانب پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے تھے، انہوں نے سیاووش کو 4-1 فریمز سے زیر کیا تھا لیکن کوارٹر فائنل میں بابر مسیح کو علی کے ہاتھوں اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ محمد آصف اور محمد ماجد علی کو لاسٹ 24 رائونڈ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 10/05/2018 - 23:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :