برازیلین فٹبالر نے طویل ترین کِک لگا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ہفتہ 12 مئی 2018 16:02

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) برازیلین فٹبالر نے طویل ترین کِک لگا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر سٹی سے کھیلنے والے 24 سالہ برازیلین کھلاڑی ایڈرسن سینتانا موریس نے گرانڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے اتنی طویل کِک لگائی کہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔

(جاری ہے)

ایڈرسن کی لگائی گئی کِک کے نتیجے میں فٹ بال 75 اعشاریہ 3 میٹر دور جا کر گری۔کِک کی رفتار اور فاصلے کے ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک کی سب سے تیز رفتار اور طویل کِک ہے جبکہ اس سے قبل طویل ترین کِک صرف 75 میٹر تھی۔موقع پر موجود گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے ایڈرسن کے اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔۔
وقت اشاعت : 12/05/2018 - 16:02:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :