فہیم اشرف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں شاندار ریکارڈ بنا کر تاریخ میں امر ہوگئے

فہیم اشرف نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں تیز ترین نصف سنچری کا عمراکمل کا ریکارڈ توڑ ڈالا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مئی 2018 22:18

فہیم اشرف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں شاندار ریکارڈ بنا کر تاریخ میں امر ہوگئے
ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مئی 2018ء) فہیم اشرف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں شاندار ریکارڈ بنا کر تاریخ میں امر ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیاہے جنہوں نے کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں تیز ترین ففٹی بناڈالی ہے۔آئرلینڈکے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جب کھیل ممکن ہوا تو ٹاس ہارنے والی پاکستان ٹیم کی صورتحال بہتر نہ تھی جس کے دونوں اوپنرز سنگل ڈیجٹ سکورپر پویلین واپس جاچکے تھے جبکہ دیگرٹاپ بلے بازوں میںماسوائے اسدشفیق کے کوئی اور بلے باز زیادہ دیر تک میزبان بولروں کا مقابلہ نہیں کرپایاتھا۔

اسدشفیق کے علاوہ حارث سہیل (31رنز) کے قدرے بہتر کھیل کے سبب پاکستان ٹیم قدرے سنبھلنے میں کامیاب رہی مگر بعدازاں جلد وکٹیں گرنے کے سبب دوبارہ مشکلات میں گھر گئی۔

(جاری ہے)

بابراعظم چودہ اور کپتان سرفرازاحمد 20رنز بناکر آﺅٹ ہوئے تو پاکستان ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہوگئی۔اس مشکل صورتحال میں کریز پر آنے والے فہیم اشرف نے 52 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے پانچ رنز مکمل کرکے پاکستانی تاریخ میں ٹیسٹ ڈیبیو میں تیز ترین ففٹی بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ عمراکمل کے نام تھاجس نے 2009ءمیں میزبان ٹیم نیوزی لینڈکے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے اپنے پچاس رنز مکمل کرنے کیلئے محض 57 گیندوں کا سہارا لیاتھا۔ڈبلن ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل جب خراب روشنی اور بارش کے سبب ر±کا تو پاکستان ٹیم کااسکور 268/6ہوچکا تھا۔فہیم اشرف سات چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 61 جبکہ شاداب خان سات چوکوں کی مددسے 52رنز بناکر کریز پرموجود تھے،جوڑی کے درمیان شراکت کے سورنز بھی مکمل ہوچکے تھے۔
وقت اشاعت : 12/05/2018 - 22:18:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :