تاریخی ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز، چائے کے وقفے تک آئرلینڈ کا ناقابل یقین کم بیک

muhammad ali محمد علی پیر 14 مئی 2018 20:19

تاریخی ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز، چائے کے وقفے تک آئرلینڈ کا ناقابل یقین کم بیک
ڈبلن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی 2018ء) تاریخی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک آئرلینڈ نے ناقابل یقین کم بیک کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ڈبلن میں کھیلے جا رہے تاریخی ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ نے اننگ کی شکست کا خطرہ ٹال دیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے چوتھے روز بظاہر یوں معلوم ہو رہا تھا کہ آئرلینڈ اننگ کا خسارہ ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے گی۔

تاہم کیون اوبرائن کی شاندار اور مظاہمتی اننگ کے باعث آئرلینڈ متاثر کن کم بیک کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ آئرلینڈ نے پاکستان کیخلاف 33 رنز کی لیڈ حاصل کرلی ہے۔ جبکہ ابھی بھی آئرلینڈ کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
وقت اشاعت : 14/05/2018 - 20:19:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :