ْپاکستان ٹیم کی سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی پر فیصل صالح حیات کی مبارکباد

پیر 14 مئی 2018 23:19

ْپاکستان ٹیم کی سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی پر فیصل صالح حیات کی مبارکباد
لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان ٹیم کی سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی پر صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات نے مبارکباد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں انہوںنے کہا ہے کہ نوعمر کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے ملک کا نام روشن کیا، امید ہے کہ ٹیم فیصلہ کن معرکے میں ازبکستان کو شکست دیکر ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رفاعی تنظیم مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کے بینر تلے تشکیل پانے والی پاکستان کی سٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے ماسکو روانگی سے قبل کوچ محمد رشید کے ہمراہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے فیصل صالح حیات سے ملاقات کی تھی، مسلم ہینڈز کے وفد میں کھلاڑیوں کے علاوہ کنٹری ہیڈ پاکستان سید ضیاالنور، پروگرام ایڈوائزر راجہ سلام نصرت، ٹیم مینیجر مجتبیٰ حیدر بھی شامل تھے۔ فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی فٹبالرز نے ایونٹ میں بہترین کھیل پیش کیا، انڈونیشیا کیخلاف پنالٹی شوٹس پر فتح کے بعد امید ہے کہ ازبکستان کیخلاف فائنل میں بھی پاکستان سرخرو ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/05/2018 - 23:19:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :