کیمرون بینکرافٹ کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

سولہ ویسٹرن آسٹریلیا کلبز نے بینکرافٹ کے حق میں ووٹ دیا

پیر 14 مئی 2018 23:24

کیمرون بینکرافٹ کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) بال ٹیمپرنگ سزا یافتہ بیٹسمین کیمرون بینکرافٹ کو بھی کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔رواں سال مارچ کا کیپ ٹاؤن ٹیسٹ بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا۔ آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور نوجوان بینکرافٹ کی معطلی اور اعترافی بیان، پھر سزاؤں کے پروانے جاری ہوئے۔

(جاری ہے)

کیمرون بینکرافٹ کو 9 ماہ پابندی کی سزا ہوئی لیکن سپیشل چھوٹ کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔

ضابطے کے مطابق سزا کا نفاذ انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ پر ہوتا ہے۔کیمرون بینکرافٹ مغربی آسٹریلیا میں ولنگٹن کے لیے کھیلنے کی اجازت ملی، سولہ ویسٹرن آسٹریلیا کلبز نے بینکرافٹ کے حق میں ووٹ دیا۔ کیمرون بینکرافٹ سے پہلے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور کپتان سٹیو سمتھ کو بھی کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔۔
وقت اشاعت : 14/05/2018 - 23:24:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :