نیمار انجری مسائل کے باوجود ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے برازیلین سکواڈ میں شامل

منگل 15 مئی 2018 23:23

نیمار انجری مسائل کے باوجود ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے برازیلین سکواڈ میں شامل
ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) برازیلین فٹ بال فیڈریشن نے آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹار فٹ بالر نیمار کو انجری مسائل کے باوجود ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، رواں سال مارچ میں نیمار کے پائوں کی سرجری ہوئی تھی اور برازیل ٹیم ڈاکٹر نے کہا تھا کہ نیمار تین ماہ تک فٹ بال نہیں کھیل سکیں گے جس کی وجہ سے ان کی میگا ایونٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار تھی۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا، برازیلین ٹیم کو گروپ ای میں کوسٹا ریکا، سربیا اور سوئٹزرلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا اور وہ 17 جون کو عالمی ٹائٹل کیلئے مہم کا آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ نیمار، تیاسن، گبرائل جیسز، روبرٹو فرمینو، ایلیسن، ایڈرسن، کاسیو، ڈانیلو، فاگنر، مارسیلو، فلپ لوئس، تھیاگو سلوا، مارکنہوس، میرانڈا، کاسمیرو، فرننڈنہو، پائولنہو، فریڈ، ریناٹو، فلپ کوٹنہو، ولین اور ڈوگلس پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2018 - 23:23:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :