ازبکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ جیت گیا، پاکستان کو شکست

سنسنی خیز مقابلے کے بعد مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، پنالٹی شوٹ آوٹ پر ازبکستان نے 5کے مقابلے میں پاکستان کو 6گول سے شکست دی

بدھ مئی 20:53

ازبکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ جیت گیا، پاکستان کو شکست
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018کے فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر 5-6سے شکست دے دی۔روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018کے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔تاہم پاکستان ٹیم کو ازبکستان نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر 5-6سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر 4-5سے شکست دے کر پہلی مرتبہ اس ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں تاجکستان کو 2-0سے مات دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔خیال رہے کہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 سے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2014میں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ 2010میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2014 کے ایونٹ میں تنزانیہ کامیاب رہا تھا۔ایونٹ میں 14سے 17سال کی عمر کے 21ملکوں کے بچے شرکت کر رہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/05/2018 - 20:53:31

Your Thoughts and Comments