نیپالی سپنر سندیپ لیمی چن کالی آندھی کے خلاف چیریٹی ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ورلڈ الیون سکواڈ میں شامل، شکیب الحسن دستبردار

بدھ 16 مئی 2018 23:21

نیپالی سپنر سندیپ لیمی چن کالی آندھی کے خلاف چیریٹی ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ورلڈ الیون سکواڈ میں شامل، شکیب الحسن دستبردار
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) نیپال کے ابھرتے ہوئے لیگ سپنر سندیپ لیمی چن کو رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آئی سی سی ورلڈ الیون سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن ذاتی وجوہات کی بناء پر سکواڈ سے دستبردار ہو گئے اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیریٹی میچ 31 مئی کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائے گی۔ لیمی چن نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں لیکر ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ لیمی چن نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ الیون سکواڈ کیلئے منتخب ہونا نہ صرف میرے لئے بلکہ پورے ملک کیلئے باعث اعزاز لمحہ ہے، لارڈز گرائونڈ کرکٹ کی پوری تاریخ رکھتا ہے اور اس پر کھیلنا ہر کھلاڑی کا دیرینہ خواب ہوتا ہے اسلئے میں بھی بہت پرجوش ہو رہا ہوں۔
وقت اشاعت : 16/05/2018 - 23:21:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :