شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے نجات کیلئے مزید 4 ہفتے درکار

جمعرات 17 مئی 2018 18:31

شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے نجات کیلئے مزید 4 ہفتے درکار
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے مزید 3سے 4 ہفتے درکار ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل تھری میں ایک میچ سے قبل پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آئے تھے۔ اپنی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 38 سالہ آل رائونڈر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ دبئی میں ڈاکٹر کو چیک کروایا ہے، گھٹنے کی انجری سے ابھی پوری طرح نجات نہیں پا سکا، مکمل صحتیابی کے لئے مزید 3 سے 4 ہفتے لگیں گے۔
وقت اشاعت : 17/05/2018 - 18:31:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :