کینن فوم چیلنج کپ نے لاہور کی کرکٹ میں انقلاب برپا کردیا ۔اکرم رضا

جمعرات 17 مئی 2018 20:27

کینن فوم چیلنج کپ نے لاہور کی کرکٹ میں انقلاب برپا کردیا ۔اکرم رضا
لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اکر م رضا نے لاہور ایسٹ زون میں کینن فوم چیلنج کپ کے انعقاد پر کینن فوم کے سی ای او شیخ محمد ابراہیم اور گولڈن سٹارکلب کے صدر واصف زمان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ نے لاہور اور ایسٹ زون کی کرکٹ میں انقلاب برپا کیا ہے ۔کینن فوم چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل میچز کے موقع پر پنجاب یو نیورسٹی نیوکیمپس گرائونڈ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم رضاکا کہنا تھا کہ لاہور ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملحقہ کلبوں کو گذشتہ دور میں سیاسی انتقام کے طور پربری طرح سے نظر انداز کیا گیا مگر گولڈن سٹارکلب اور کینن فوم انتظامیہ نے زون کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اکرم رضا کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک عزم الحق ،اسامہ عقیل ،سجاول بٹ ،صداقت علی ،ابرار احمد ،عمران علی ،زوہیب امانت ،ذیشان شبیر ،اسد رزاق ،مبشر غازی ،ذیشان اکرم ،سلمان علی ،عزیر ناصر ،نبیل نواز،شاہ رخ علی،اویس احمد،بلال منیر ،شیروز افضل ،سیف رسول سمیت کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں جو کہ مستقبل میں نہ صرف یہ کہ لاہور بلکہ پاکستان کرکٹ کے لئے سرمایہ ثابت ہو ں گے ۔اکرم رضا کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز شہر کی بہترین گراؤنڈز پر کروائے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی پینل امپائرز اور اسکوررز ان میچوں کو سپر وائز کررہے ہیں جس ٹورنامنٹ میں کے باعث بہترین کرکٹ دیکھنے میں آرہی ہے ۔
وقت اشاعت : 17/05/2018 - 20:27:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :