پہلا واپڈا تربیلا فٹ بال چیمپئن شپ 2018 کا فائنل گنگال فٹ بال کلب اسلام آباد نے جیت لیا

جمعرات 17 مئی 2018 20:49

پہلا واپڈا تربیلا فٹ بال چیمپئن شپ 2018 کا فائنل گنگال فٹ بال کلب اسلام آباد نے جیت لیا
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) پہلا واپڈا تربیلا فٹ بال چیمپئن شپ 2018 کا فائنل گنگال فٹ بال کلب اسلام آباد نے جیت لیا۔ فائنل میں بوم بوم فٹ بال کلب صوابی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے مہمان خصوصی جنرل منیجر تربیلا ڈیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم صوبڑہ سٹی فٹ بال سٹیڈیم میں جاری واپڈا فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ بوم بوم فٹ بال کلب صوابی اور گنگال فٹ بال کلب اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا جس میں گنگال فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میچ دو صفر سے جیت لیا ہے اور2018ء کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اسلام آباد کے کھلاڑی مرتضیٰ نے فائنل میں دو گول کئے جن کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اسلام آباد کلب کے ہی کھلاڑی سلمان کو چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑ ی اور بوم بوم کلب صوابی کے حمزہ کو بہترین گول کیپر قرار دیا گیا ہے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی جنرل منیجر تربیلا ڈیم محمد انصر ورائچ نے ونر و رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور ونر ٹیم کے کپتان کو 50 ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کے کپتان کو 25 ہزار روپے کے نقد انعامات بھی دیئے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/05/2018 - 20:49:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :