کینن فوم چیلنج کپ :ینگ لکی سٹار کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 18 مئی 2018 22:12

کینن فوم چیلنج کپ :ینگ لکی سٹار کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئی
لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب نے غالب سپورٹس کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر گولڈن سٹار کلب کے زیراہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ایل سی سی اے گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس کوارٹر فائنل کی خاص بات ینگ لکی سٹار کلب کے سیف رسول کی عمدہ باؤلنگ تھی ۔

ینگ لکی سٹار کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے غالب سپورٹس کی پوری ٹیم 35ویں اوور میں 181رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ثاقب محمود 69،عمر فاروق 45،بلال منیر 20رنز بناکر نمایاں رہے ۔غالب سپورٹس کلب کی طرف سے سیف رسول نے پانچ ،عمران ڈوگر اور حیدر علی نے دو دو جبکہ ذیشان فاروق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں ینگ لکی سٹار کلب نے 31ویں اوورمیں دو وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بناکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذیشان فاروق 70،حیدر علی 46،زبیر ملک 29اور امجد خان 20رنز بناکر نمایاں رہے ۔غالب سپورٹس کے احمد رضا نے دو جبکہ علی رضا نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا ۔سیکرٹری لاہور ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن احمد ایاز یوسف خان نے میچ میں عمدہ باؤلنگ پر ینگ لکی سٹار کے سیف رسول کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ۔اس میچ میں خرم صدیق اور ذوالفقار علی نے امپائرنگ جبکہ وقار احمد نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔
وقت اشاعت : 18/05/2018 - 22:12:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :