کیریبین پریمیر لیگ 8 اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی

ہفتہ 19 مئی 2018 22:15

کیریبین پریمیر لیگ 8 اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) کیریبین پریمیر لیگ 8 اگست2018 سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لیگ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہیں کیرن پولارڈ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ہولڈر گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کی وجہ سے سی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

26 سالہ ہولڈر کو 56 ون ڈے اور 21 ٹیسٹ میچز میں کالی آندھی کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں ہولڈر نے کہا کہ بارباڈوس کا کپتان مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ ایونٹ 8 اگست سے 16 ستمبر تک شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2018 - 22:15:01