اٹالین اوپن ڈبلز، اعصا م اور سانتیاگو کا سفر دوسرے راونڈ میں ختم

ہفتہ 19 مئی 2018 22:15

اٹالین اوپن ڈبلز، اعصا م اور سانتیاگو کا سفر دوسرے راونڈ میں ختم
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے میکسیکن پارٹنر سانتیاگو گونزالزکا سفر دوسرے راونڈ میں ختم ہوگیا۔ٹاپ سیڈ جوڑی پولینڈ کے لوکاس کوبوٹ اور برازیلین پلیئر مارسیلو میلو نے انھیں شکست دے دی، ابتدائی سیٹ میں اعصام اورسانتیاگو کو ٹائی بریکر پر(4/7) 7۔

(جاری ہے)

6سے ناکامی کا سامنا رہا لیکن انھوں نے دوسرے سیٹ میں بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 6۔7 سے کامیابی سمیٹ کر حساب برابر کیا لیکن تیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوامگر کامیابی کوبوٹ اور میلو کا کے حصے میں آئی اور انہوں نے یہ سیٹ بھی7-6 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔واضح رہے کہ اعصام الحق اور سانتیاگو گونزالزنے گزشتہ روز ابتدائی مرحلے میں ڈیگو شوارزمین اور ڈینس شیپالوف کو زیر کیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/05/2018 - 22:15:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :