پاکستانی بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ، اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان میں 121 رنز کی شاندار شراکت

پاکستانی ٹیم انگلش کرکٹ کلب لیسٹر شائر کے خلاف 2 روزہ وارم اپ میچ کے پہلے دن9 وکٹ پر 321 رنز بنانے میں کامیاب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 مئی 2018 22:43

پاکستانی بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ، اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان میں 121 رنز کی شاندار شراکت
لیسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) :پاکستانی بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ نے شائقین کے دل جیت لئیے۔ اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان میں 121 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ پاکستانی ٹیم نے انگلش کرکٹ کلب لیسٹر شائر کے خلاف 2 روزہ وارم اپ میچ کے پہلے دن9 وکٹ پر 321 رنز بنا لئیے۔تفصیلات کے مطابق لیسٹرمیں شروع ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

وپنرز اظہر علی اور فخر زمان میں 121 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔فخر زمان نے 14 چوکوں کی مدد سے 71رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اظہر علی نے اپنی شاندار اننگز میں 13چوکے لگا کر 73 رنز بنائے۔اوپنرز کے رخصت ہونے کے بعد عثمان صلاح الدین نے ذمہ داری سنبھالی اور وکٹ گنوائے بغیر 69رنز بنا لئیے۔کپتان سرفراز احمد اور شاداب خان 17، 17 رنز بنا کر پوئلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

محمد عباس محض 16اور فہیم اشرف صرف 15رنز بنا سکے۔پہلے دن کے خاتمے پر پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بنائے ۔لیسٹر شائر کی جانب سے علی، جاوید، کلین اور ویلز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میں 24 مئی سے شروع ہو گا ۔

اس سے پہلے پاکستان آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 5وکٹوں سے جیت چکا ہے۔لیسٹر شائر کی جانب سے علی، جاوید، کلین اور ویلز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میں 24 مئی سے شروع ہو گا ۔اس سے پہلے پاکستان آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 5وکٹوں سے جیت چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میں 24 مئی سے شروع ہو گا ۔اس سے پہلے پاکستان آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 5وکٹوں سے جیت چکا ہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2018 - 22:43:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :