پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

اتوار 20 مئی 2018 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ صحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیت کیمپ میں منتحب شدہ 6کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیںکوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

رمضان المبارک میں قومی کھلاڑی افطاری کے بعد سحری تک دو سیشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ17سی29 جولائی تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 6جونیئر کھلاڑی جن میں عباس زیب،عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت،اسداللہ اور فرخان ہاشمی شامل ہیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔۔ ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں24 سے زائد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔
وقت اشاعت : 20/05/2018 - 13:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :