ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ حسن ودود

اتوار 20 مئی 2018 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود نے کہا ہے کہ ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں مین شرکت کا موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیبل ٹینس سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ریگولر کھیلا جا تا ہے، تعلیمی اداروں میں سالانہ بنیادوں پر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور طلباء بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔

خواجہ حسن نے کہا کہ نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اور ٹیبل ٹینس سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اب عید کے بعد ماسٹر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ پر غور کر رہی ہے جس میں 10ٹیمیں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، کے پی کے ، واپڈا ، اسلام آباد ، پاکستان آرمی ، ایچ ای سی ، نیشنل ہائی وے اور پاکستان ریلوے کے 32مرد اور 16خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ بہت کم ہے اور اس میں ٹورنامنٹ کا انعقاد آسان نہیں ہوتا، حکومت دیگر کھیلوں کی طرح ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کرے تاکہ عالمی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کو ریگولر بھیجا جا سکے ۔
وقت اشاعت : 20/05/2018 - 14:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :