سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت زمبابوین کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

اتوار 20 مئی 2018 15:50

ہرارے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت مختصر دورانیے کیلئے زمبابوین کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر ہو گئے، انہیں ہیتھ سٹریک کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، راجپوت اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے درمیان ابتدائی طور پر تین ماہ کا معاہدہ طے پایا ہے تاہم اگر ان کی زیر کوچنگ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی تو ان کے معاہدے میں توسیع کی جا سکتی ہے، نئے ہیڈکوچ کی پہلی آسائنمنٹ جولائی میں شیڈول ہوم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز ہو گی، سہ ملکی سیریز میں میزبان زمبابوے کے علاوہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ زمبابوے نے ٹیم کی 2019ء ورلڈکپ تک رسائی میں ناکامی کے بعد پورے کوچنگ سٹاف کو برطرف کر دیا تھا۔ راجپوت نے اپنے بیان میں کہا کہ زمبابوین ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر خوش ہوں، اس وقت یہ میرے لئے چیلنجنگ ہے لیکن میں اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں، کوشش ہو گی کہ زمبابوین کرکٹ بورڈ حکام کی توقعات پر پورا اتروں۔ واضح رہے کہ راجپوت اس سے قبل افغانستان، بھارت انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں، وہ گزشتہ سال سینئر بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے بھی امیدوار تھے تاہم روی شستری کو ان پر ترجیح دی گئی تھی، وہ 2007ء میں ورلڈ ٹی ٹونٹی فاتح بھارتی سکواڈ کے مینجر تھے۔
وقت اشاعت : 20/05/2018 - 15:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :