ویمن کرکٹ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ہرا کر سیریز میں 3-0 وائٹ واش کر دیا، آیابونگا میچ اور شبنم اسماعیل سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار

اتوار 20 مئی 2018 21:20

بلوم فونٹین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) جنوبی افریقہ ویمن نے بنگلہ دیش کو ویمن کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 23 رنز سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا، بنگلہ دیشی ٹیم 64 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 41 رنز بنا سکی، آیابونگا میچ اور شبنم اسماعیل سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی میچ کو بارش کے باعث 9 اوورز تک محدود کیا گیا، میزبان جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 64 رنز بنائے، برٹس 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سلمہ خاتون نے اور رومنا احمد نے ایک وکٹ لی، جواب میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز تک محدود رہی، شمیمہ سلطانہ 12 رنز بنا کر نمایاں رہیں، آیابونگا نے 3 اور مریزن کیپ نے 2 وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 20/05/2018 - 21:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :