زلمی سکول لیگ کے فیز ٹو کے مین راﺅنڈ سے قبل اوپن ٹرائلز اور ٹرائلز میچ کا پہلا اور بڑا مرحلہ مکمل

زلمی سکول لیگ کا دوسرا فیز رمضان کے بعد شروع ہوگا,جاوید آفریدی

پیر 21 مئی 2018 12:14

زلمی سکول لیگ کے فیز ٹو کے مین راﺅنڈ سے قبل اوپن ٹرائلز اور ٹرائلز میچ کا پہلا اور بڑا مرحلہ مکمل
پشاور(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018 ء) پشاور زلمی فاﺅنڈیشن اور ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخواہ کے مشترکہ پراجیکٹ اور پاکستان کی پہلی سکول لیگ”زلمی سکول لیگ“ کے دوسرے فیز سے قبل اوپن ٹرائلز اور ٹرائلز میچز کا پہلا بڑا مرحلہ مکمل ہوگیا،اوپن ٹرائلز اور اس کے بعد منتخب ہونیوالی پچیس ڈسٹرکٹس کی ٹیموں میں مجموعی طور پر پچیس ہزار سرکاری سکولز کے ریکارڈ بارہ ہزار سے زائد سکول کے طلبا شریک ہوئے ۔

اوپن ٹرائلز کے بعد پچیس ڈسٹرکٹس میں ہونیوالے ٹرائلز میچز کے بعد بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کی ٹیموں کا انتخاب کرلیا گیا جبکہ پشاور اور مردان کی ٹیموں کا انتخاب جلد عمل میں آئیگا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ زلمی سکول لیگ کا مقصد خیبرپختونخواہ میں گراس روٹ اور سکول کے لیول پر نوجوان کرکٹرز کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اوپن ٹرائلز اور اس کے بعد بننے والی ٹیموں سے جہاں خیبرپختونواہ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے وہیں مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو بھی فائدہ ہوگا ۔جاوید آفریدی نے زلمی اسکول لیگ کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر عمران خان اور وزیر اعلی خیرپختونخواہ پرویز خٹک اور وزیر تعلیم عاطف خان کا شکریہ ادا کیا۔گزشتہ سال دسمبر میں ہونیوالا زلمی سکول لیگ کا پہلا فیز آرمی پبلک سکول کے شہدا کے نام کیا گیا،پہلے فیز میں پشاور بلیوز نے کامیابی حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ جاوید آفریدی اس سے قبل بھی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے سرگر م عمل رہے ہیں اور ان کی فرنچائز آرمی پبلک سکول کے بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے میچز دکھانے کے لیے متحد ہ عرب امارات بھی لے کر گئی ہے جب کہ چینی کرکٹر ز نے بھی پشاور زلمی کے سکواڈ کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ٹریننگ کی تھی ۔
وقت اشاعت : 21/05/2018 - 12:14:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :