یوہان بلیک اور ٹائسن گے کو شکست، زہارنل ہیوز نے بوسٹن گیمز 100 میٹر دوڑ جیت لی

پیر 21 مئی 2018 17:09

بوسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) برطانوی ایتھلیٹ زہارنل ہیوز نے 2011ء کے عالمی چیمپئن یوہان بلیک اور امریکہ کے ٹائسن گے کو شکست دے کر بوسٹن گیمز میں 100 میٹر دوڑ جیت لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بوسٹن گیمز میں 100 میٹر دوڑ میں برطانوی ایتھلیٹ ہیوز نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوہان بلیک اور ٹائسن گے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 9.99 اسیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جنوبی افریقہ کے آکانی سمبائن دوسرے، یوہان بلیک تیسرے اور ٹائسن گے چوتھے نمبر پر رہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2018 - 17:09:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :