لال چند راجپوت زمبابوین ٹیم کے کوچ مقرر

پیر 21 مئی 2018 18:19

لال چند راجپوت زمبابوین ٹیم کے کوچ مقرر
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) ) سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت کو مختصر دورانیے کیلئے زمبابوین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا جنہیں ہیتھ اسٹریک کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راجپوت اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے درمیان ابتدائی طور پر تین ماہ کا معاہدہ طے پایا ہے تاہم اگر ان کی زیر کوچنگ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی تو ان کے معاہدے میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2018 - 18:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :