جنیوا اوپن ٹینس، اینڈرس سیپی، مرزا باسک، ڈونلڈسن اور گوئیڈو پیلا مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 21 مئی 2018 19:31

جنیوا اوپن ٹینس، اینڈرس سیپی، مرزا باسک، ڈونلڈسن اور گوئیڈو پیلا مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) اینڈرس سیپی، مرزا باسک، جیرڈ ڈونلڈسن اور گوئیڈو پیلا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جنیوا اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں اٹالین کھلاڑی اینڈرس سیپی نے ہم وطن کھلاڑی مارکو کو 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، بہماس کے مرزا باسک نے جرمن کھلاڑی میشا زیوریف کو اپ سیٹ شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، امریکن کھلاڑی جیرڈ ڈونلڈسن بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے ڈینس ایسٹومن کو شکست فاش سے دوچار کیا، ارجنٹائنی کھلاڑی گوئیڈو پیلا نے ڈومنک کوپفر کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 21/05/2018 - 19:31:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :