آسٹریلین فٹ بال میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء ویمنز فٹ بال ایونٹس میں حصہ لے سکے گی

منگل 22 مئی 2018 09:40

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) آسٹریلین فٹ بال لیگ (اے ایف ایل) نے پہلی مرتبہ خواجہ سراء فٹ بالر کو ملکی سطح کے ویمنز فٹ بال ایونٹس کھیلنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ 28 سالہ ہانا مونسی اس سے قبل کینبرا میں مقامی سطح پر فٹ بال کھیل چکی ہیں تاہم امید ہے کہ اب وہ رواں سال وکٹوریہ میں فٹ بال میدان میں اتریں گی۔

(جاری ہے)

اے ایف ایل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی آسٹریلین رولز فٹ بال کھیلنے کے قابل ہو سکے۔ 2015ء میں جنڈر ٹرانزیشن سے قبل مونسی آسٹریلین مینز ہینڈ بال ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز بھی پا چکی ہیں۔ آسٹریلیا میں آسٹریلین رولز فٹ بال سب سے زیادہ شائقین کی شرکت اور ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایونٹ ہے اور اس میں دو ٹیمیں 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/05/2018 - 09:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :