دولت مشترکہ گیمز کے دوران 50 سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلز لاپتہ ، 190 نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کے لئے درخواستیں دیدیں

منگل 22 مئی 2018 12:36

سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) آسٹریلیا میں دولت مشترکہ کے سالانہ کھیلوں کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کے 50 سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلز لاپتہ ہو گئے جبکہ 190 نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کے لئے درخواستیں دیدیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے وزیر داخلہ امور پیٹر ڈوٹن نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریوی شہر گولڈ کوسٹ میں کامن ویلتھ گیمز کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کے 50 سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلزلاپتہ ہو گئے جبکہ 190 نے میزبان ملک میں سیاسی پناہ کے لئے درخواستیں دیدی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لاپتہ کھلاڑیوں کی تلاش اور ان کو ملک بدر کرنے کے لئے ایک آپریشن تشکیل دیدیا گیا ہے جبکہ کھیلوں کے لئے آنے والے افراد میں سی190نے پروٹیکیشن ویزے حاصل کر لئے ہیں جن کی توسط سے انھوں نے اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں اور 15 افراد نے ویزوں کی دوسری کیٹا گریز کے حصول کے لئے درخواستیں دی ہیں۔کامن ویلتھ گیمز 4 تا 15اپریل گولڈ کوسٹ میں منعقد ہوئی تھیں جس میں 6,600 سے زائد اتھلیٹس اور ٹیم آفیشلز نے شرکت کی ۔
وقت اشاعت : 22/05/2018 - 12:36:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :