آسٹریلیا، ڈنمارک اور فرانس کے کپتانوں کا فیفا سے پیرو ٹیم کے قائد پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ

منگل 22 مئی 2018 23:15

آسٹریلیا، ڈنمارک اور فرانس کے کپتانوں کا فیفا سے پیرو ٹیم کے قائد پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) آسٹریلیا، ڈنمارک اور فرانس کے کپتانوں نے فٹ بال کی عالمی تنظیم ((فیفا)) سے پیرو ٹیم کے کپتان پائولو گیوریرو پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔ گیوریرو کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث 14 ماہ کی معطلی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں پیرو گروپ کے مخالف ٹیموں آسٹریلیا، ڈنمارک اور فرانس کے کپتانوں مائل جیڈی نک، سیمن کجائر اور ہوگو لورس گیوریرو کی حمایت میں سامنے آگئے، انہوں نے ورلڈ گورننگ باڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ گیوریرو پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے کوئی ٹھوس حل نکالیں تاکہ وہ میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کر سکیں۔

پیرو نے 36 برس بعد ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی اور اسے میگا ٹورنامنٹ میں گروپ سی میں فرانس،، آسٹریلیا اور ڈنمارک کا چیلنج درپیش ہو گا۔ واضح رہے کہ گیوریرو پر ابتدائی طور پر 12 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی، بعدازاں فیفا اپیل کمیٹی نے ان کی سزا آدھی کر دی تھی تاہم ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے فیفا اپیل کمیٹی کے فیصلے کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کر دیا تھا اور عدالت نے پیرو کے کپتان کو 14 ماہ کیلئے معطل کر دیا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے۔۔
وقت اشاعت : 22/05/2018 - 23:15:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :